ابنا: سنگاپور میں دنیا کے بڑے شہروں کے میئروں کا اجلاس ہوا ہے۔ اس اجلاس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کے میئر محمد باقر قالیباف نے بھی شرکت کی۔ اس اجلاس میں میئروں نے بڑے شہروں کے ماحولیات اور ترقی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ محمد باقر قالیباف نے بھی اس نشست میں ماحولیات کے پائدار تحفظ ، تہران جیسے بڑے شہر کی بنیادی تنصیبات میں توسیع کے منصوبوں اور ایک دوسرے کے ترقیاتی منصوبوں سے استفادہ کرنے کی راہوں پر گفتگو کی۔ سنگاپور میں ہونے والے اس اجلاس میں دنیا کے ایک سو تیس بڑے شہروں کے میئروں نے شرکت کی۔ یہ اجلاس دوہزار آٹھ سے ہر دوسال میں ایک بار سنگاپور میں منعقد ہوتا ہے۔ میئروں کے چوتھے اجلاس میں پانی اور آبی ذخائر کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس اجلاس میں اقوام متحدہ، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک بھی شرکت کرتے ہیں۔
.......
/169